اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے میجر جنرل جواد احمد قاضی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو اقوامِ متحدہ کے مغربی صحارا میں ریفرنڈم کے لیے مشن (MINURSO) کا نیا فورس کمانڈر مقرر کر دیا۔
میجر جنرل جواد احمد قاضی کو پاک فوج اور اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں 35 سال سے زائد قیادت اور آپریشنل تجربہ حاصل ہے۔ وہ کمانڈ، فیلڈ آپریشنز اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کی سابقہ اہم ذمہ داریوں میں جنرل آفیسر کمانڈنگ انفنٹری ڈویژن، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز اور وزارتِ دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:روسی صدر کا یومِ آزادی پر تہنیتی پیغام، پاکستانی قیادت اور قوم کو مبارکباد
اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں وہ کروشیا میں اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامیہ مشن (UNTAES) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پاکستان نے اس تقرری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز اور عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے، اور وسیع امن مشن تجربہ رکھنے والے اہلکاروں اور قیادت کی فراہمی کے ذریعے عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
میجر جنرل جواد احمد قاضی مغربی صحارا میں ریفرنڈم کے لئے اقوام متحدہ کے نئے کمانڈر مقرر
جمعہ 14 اگست 2026















