راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش(Rain) سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، گولڑہ میں 144 اور بوکرہ میں 132 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ پیر ودھائی میں 105 گوالمنڈی میں 77، شمس آباد 41 اور کچہری میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
موسلادھار بارش کی وجہ سے گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 15 فٹ تک پہنچ گیا۔ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے آس پاس آبادی کو محطاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے نصاب سے گریٹر اسرائیل کا سبق ختم کردیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 21 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب،بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے ۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم، کالاباغ ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔













پیر 17 اگست 2026 

