اسلام آباد کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے آن لائن فراڈ (Online Fraud)اور فحش مواد بنانے والے گرفتار 284 غیرملکی افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے ، گزشتہ روز غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کرکے خصوصی پرمٹ جاری کئے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:امریکی اداکارہ ہیڈن کا 36 برس کی عمر میں انتقال
ذرائع کے مطابق تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کیاجارہا ہے،تمام 284 غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیاجائے گا، غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتار افراد میں اکثریت ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے، ان میں سے زیادہ ترغیر ملکی سیاحتی یا وزٹ ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔













پیر 17 اگست 2026 

