پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہےکہ انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر دہائیوں راج کرنے والی اداکارہ شبنم نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی اور نے بتایا کہ جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات دنیا بھر سے موصول ہوئے۔
اس موقع پر ڈھاکا سے گفتگو کرتے ہوئے شبنم نے جنگ کو بتایا کہ مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا، اس سے زیادہ اور پیار کیا ملتا کہ مداح نے اپنی بچیوں کے نام میرے نام پر رکھ دیے۔
شبنم نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے سب مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورسب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے، میرا دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اُڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں۔
مزید پڑھیں:پاسکو ، گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر ختم، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ فلم اسٹار شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ان کی سب سے زیادہ جوڑی ندیم کے ساتھ سپر ہٹ ہوئی جو مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔













منگل 18 اگست 2026 

