نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی

Calender Icon منگل 18 اگست 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس دوران نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔2027 سے 2060 تک مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ٹیرف، بجلی بچت اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ترامیم ، دور دراز علاقوں کو قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ بجلی کی کراس بارڈر تجارت اور ترسیلی نظام میں توسیع پلان کا حصہ ہوگی۔

نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم پر کے پی حکومت اور نیپرا سے مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے ، 2027 سے 2060 تک مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

مربوط توانائی پلان کا مقصد توانائی سیکیورٹی اور معاشی مسابقت یقینی بنانا ہے، صنعتی اور گھریلو صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی کی فراہمی کیلئے حکمت عملی تیار ہوگی، کم کاربن اور ماحول دوست توانائی ذرائع کے فروغ پر بھی توجہ ہو گی۔

مزید پڑھیں:29 امریکی ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصاندہ قرار

کابینہ کمیٹی کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی مالی سال 2025-26 کی رپورٹ پیش کی گئی ، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی مالی سال 2025-26 کی رپورٹ بھی کابینہ کمیٹی میں پیش کرد ی گئی ۔