اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی میں اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرنے پر کارکنوں، حامیوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکن، دوست، حامی اور ہمدرد اصلاحات کے عمل کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق حمایت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث وہ ہر فرد کو الگ الگ جواب دینے سے قاصر ہیں، اس لیے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مشاورتی اجلاس منعقد کریں اور اصلاحات کے ایجنڈے سے اتفاق رکھنے والے کارکن اپنی ویڈیوز بھی جاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے مشاورتی اجلاس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شرکا کے نام بھی ظاہر کریں۔
مزید پڑھیں:شامی ایئربیس پر بمباری ، عالمی برادری حملوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے ، پاکستان
اکبر ایس بابر نے کہا کہ مقصد پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنانا ہے تاکہ کارکنوں کی جماعت کی امانت دوبارہ ان کے حوالے کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے والے کارکنوں سے رابطہ کرکے باہمی مشاورت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔













بدھ 19 اگست 2026 

