ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ملاقات میں بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنےکا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر فرمایا تھا۔
عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز عمران خان کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔ملاقات میں صحت اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کےحکم سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:شوبز کیریئر: سعدیہ اما م کےاہم انکشافات، تلخ تجربات کا پردہ چاک
نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد داہگل ناکے پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔













بدھ 19 اگست 2026 

