دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا، بھارت میں امریکی سفیر کے غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ریمارکس پر احتجاج کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے امریکی سفیر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان امریکا کے دیرینہ مؤقف اور بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے۔
مزید پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری دیدی
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، ڈیمارش آج اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا۔













بدھ 19 اگست 2026 

