وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے کی منظوری دی۔ حکومت کے مطابق یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔
مسودے کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور اور قانونی معاملات کا تعین کرنا ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:صوابی؛ شدید بارش سے مختلف مقامات پر عمارتیں منہدم، باپ بیٹی جاں بحق، مزید نقصانات کا خدشہ
اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ حکومت کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم ضروری ہوگئی تھیں، جس کے تحت متعلقہ قانونی اور انتظامی امور کو نئے آئینی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ سے منظور شدہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کا مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں دونوں قانونی مسودوں کی منظوری کے بعد اب انہیں پارلیمانی عمل سے گزارا جائے گا، جہاں ارکانِ پارلیمنٹ ان پر غور اور منظوری دیں گے۔













جمعرات 20 اگست 2026 

