اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، حکومت کی نظرثانی اپیل کا فیصلہ آج یا کل آجائےگا پھر چیزیں واضح ہو جائیں گی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دوبارہ نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے، نظرثانی اپیل کا فیصلہ آج یا کل آ جائے گا، حکومت آئین اور قانون کی پابند ہے۔
حکومت اس بات پر بڑی واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کرمنل جسٹس سسٹم متاثر ہوگا، اس فیصلے بعد ماتحت عدالتوں کے پاس بھی کوئی عذر ہی نہیں رہے گا، کیا پھر ہر قیدی کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جائے گا؟
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ: اسٹیل ملز سیکٹر پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری نافذ: بجلی کمپنیوں کو مراسلہ جاری
انہوں نے مزید ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف کا اپنا شریف میڈیکل سٹی تھا، لیکن وہ جیل سے سرکاری سروسز اسپتال گئے تھے، ان کیلئے ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک علاج کرانا تجویز کیا تھا۔













جمعرات 20 اگست 2026 

