شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو(GHQ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں روابط و تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔













جمعہ 21 اگست 2026 

