امریکی عدالت، ٹرمپ کی پاکستان سمیت 75 ممالک پر ویزا پابندی کالعدم قرار

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

امریکی عدالت نے ٹرمپ کی پاکستان سمیت 75ممالک پر ویزا (Visa)پابندی کالعدم قرار دیدی۔وفاقی جج کا کہنا تھا ہر درخواست گزار کا انفرادی جائزہ ضروری، پابندی قانون کے منافی ہے، روبیو نے قانونی اختیار سے تجاوز کیا۔

ہزاروں پرانی ویزا درخواستوں کا دوبارہ جائزہ متوقع ، اردن اور مصر سمیت کئی امریکی اتحادی بھی فہرست میں شامل تھے۔

مزیدپڑھیں:27 ستمبر کے لانگ مارچ میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں گی، اسد قیصر

امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی 75 ممالک کے شہریوں کو تارکین وطن کے ویزے جاری کرنے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اسے قانون کے خلاف قرار دے دیا ہے۔