انسانی روبوٹ کی آٹا گوندھنے کی ویڈیو وائرل، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

Calender Icon اتوار 23 اگست 2026

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک بیکری سے انسان نما ایک روبوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بہت تیزی اور مہارت سے آٹا گوندھ رہا ہے۔انسانی روبوٹ کی ہاتھ سے آٹا گوندھنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ویوز حاصل کرچکی ہے جبکہ اس ویڈیو پر روبوٹ کی جانب سے بیکرز کے کام کو آسان بنانے پر سراہا بھی جا رہا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں آٹا گوندھنا انتہائی مشقت کا کام ہے۔

مزید پڑھیں:شادی کو کامیاب بنانے کا آسان راز جانتے ہیں؟

واضح رہے انسان نما شکل والے روبوٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہ ناصرف کھیل کے میدان میں نظر آرہے ہیں بلکہ سڑکوں پر چلتے پھرتے اور انسان کے کام کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں۔