ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ نے نئی جغرافیائی و سیاسی بیداری کو جنم دیا ہے۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک اہمیت اور ایرانی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی شعور بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کا نظریہ دفاعی پوزیشن سے فعال اور پیش قدمی والی حکمت عملی میں بدلا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران خود تنازعات شروع کرے گا۔
مزید پڑھیں:آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دیدی گئی
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا تھا کہ ایران جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھے گا۔













اتوار 23 اگست 2026 

