آئمہ بیگ دروازے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں، چہرہ متاثر

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ(Aima Baig) حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا کر چہرے اور آنکھ کے گرد زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے اپنی حالت سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات نمایاں تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk)


گلوکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اس دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے جا ٹکرایا، جس سے ان کی آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف ہوئی۔

مزیدپڑھیں:عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم، نمبر الاٹ

بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا۔