کراچی، عالمی سطح کا الیکٹرانک میوزک ایونٹ: ایکس ویل19 ستمبر کو جلوہ گر ہونگے

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

کراچی (خصوصی رپورٹ): ملک کی تفریحی صنعت کی تاریخ میں پہلی بار 19 ستمبر کو کراچی میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اور بین الاقوامی الیکٹرانک میوزک ایونٹ “First Light, featuring Axwell کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب (معین خان اکیڈمی) کو اس تاریخی نائٹ کے لیے عالمی معیار کے ایک شاندار اسٹیج میں تبدیل کیا جائے گا، جو پاکستان میں لائیو تفریح کا ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

اس بین الاقوامی موسیقی کی شب کا مرکزی جاذبِ نظر سویڈن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ‘ایکس ویل’ (Axwell) ہوں گے، جن کا شمار جدید الیکٹرانک ڈانس میوزک (EDM) کی دنیا کی سب سے بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایکسل ویل کی پاکستان آمد محض ایک کنسرٹ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں اب اس حجم اور بین الاقوامی پروڈکشن معیار کے ایونٹس کا انعقاد ممکن ہو چکا ہے۔

ایونٹ کا آغاز مقامی ابھرتے ہوئے فنکار بلال بروہی اورہیزی اپنے فن سے کریں گے، جس کے بعد مرکزی عالمی ستارہ ایکسل اسٹیج کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

او پی پروڈکشنز کے سی ای او عمر ایچ پراچہ کی تخلیقی نگرانی میں تیار کیا جانے والا یہ ایونٹ طلوعِ صبح (فرسٹ لائٹ) کے دلکش تصور پر مبنی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ویژولز، سینیماٹک لائٹنگ اور عالمی میوزک فیسٹیولز کی طرز پر جدید ترین ساؤنڈ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

مزید پرھیں:نشست خالی نہیں، مراد سعید کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب روک دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن

منتظمین کے مطابق شائقین بالخصوص خواتین کے لیے ایونٹ میں خصوصی الگ سیکشن مختص کیا گیا ہے تاکہ محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ سے زائد آبادی اور دنیا کی سب سے بڑی نوجوان نسل پر مشتمل پاکستان لائیو انٹرٹینمنٹ کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، اور یہ ایونٹ ملکی شائقین کو ان کے اپنے ملک میں بین الاقوامی معیار کا ناقابلِ فراموش تجربہ فراہم کرے گا۔