پاکستان کا ٹاس جیت کرانگلینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ، بابراعظم کی واپسی

Calender Icon جمعرات 27 اگست 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز لارڈز کے تاریخی میدان میں ہوگیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی لارڈز ٹیسٹ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ سلمان علی آغا کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پرمنظورشدہ آسامیاں خالی، کارکردگی متاثر

بابراعظم کا کہنا ہے کہ بطور کپتان لارڈز میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔