سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے، فیلڈ مارشل

Calender Icon جمعہ 28 اگست 2026

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (Asim Munir)سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کا وفد مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل تھا، ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہئے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس سے شکایت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے والی موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے میں اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا، طلبہ نے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا اور پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کو بھی سراہا۔