پمز سانحہ کو 48 گھنٹے گزر گئے تاہم ماحول افسردہ ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آج وزیراعظم (Primeminister)کو عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پمز کے متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ میڈیکل افسران کے بیانات قلمند کیے گئے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے آگ لگنے کی وجوہات اور رسپانس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔
مزیدپڑھیں:سگریٹ کے دھوئیں سے تنگ خاتون نے نوکری چھوڑ دی، استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل
تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا، کمیٹی نے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے افسران اور ریسکیو آپریشن میں شامل عملے کے بیانات قلمبند کر لیے۔
کمیٹی نے آگ لگنے سے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک کی ٹائم لائن بھی چیک کی جبکہ فائر بریگیڈ کی رسپانس اور کارروائی کا جائزہ لیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ریسکیو آپریشن میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مشکلات سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔
وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان ہیں۔ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے 48 گھنٹے میں عبوری رپورٹ پیش کرنی ہے جبکہ تحقیقاتی کمیٹی پانچ روز میں مکمل تحقیقات اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ پیش کرے گی۔













جمعہ 28 اگست 2026 

