لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل(Train) کار حادثے کا شکار ہوگئی، لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد ایک موریہ پل پر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ذرائع کے مطابق ریل کار کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوگئیں اور تاحال پٹری سے نیچے موجود ہیں۔
حادثے کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق مسافر سخت گرمی میں ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کے اندر موجود ہیں اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف 1 دن میں کھلے گا
حادثے کے بعد ریل کار کی متاثرہ بوگیوں کو پٹری پر واپس لانے اور ٹرین کی روانگی بحال کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔













ہفتہ 29 اگست 2026 

