اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادیں

Calender Icon ہفتہ 29 اگست 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان(Recep Tayyip Erdogan) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) کو کھری کھری سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا، ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔

اس پر ترک صدر نے جواب دیا کہ کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کھلنے کی افواہیں،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928 میں جب کہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929 میں پیدا ہوئے تھے۔