بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 29 اگست 2026

لاہور: بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق 25 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد کے راستے پاکستان لایا گیا۔

ہائی کمیشن کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنانے میں معاونت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف: اسحاق ڈار

دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔