تاجروں کو بڑی سہولت فراہم، ایف بی آر عملہ دکان میں داخل نہیں ہو سکے گا

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے شہر قائد کے تاجروں کو خوش خبری دی ہے کہ تاجروں اوردکانداروں کی سہولت کے لیے آسان ٹیکس اسکیم (Tax Scheme)متعارف کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس اسکیم سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا، اس کے تحت دکان دار سالانہ فروخت شدہ مال پر ایک فی صد ٹیکس ادا کرے گا، اور رجسٹرڈ دکانداروں کو ایف بی آر سبز رنگ کی رجسٹریشن پلیٹ دے گا۔

وزیر مملکت کے مطابق سبز رجسٹریشن پلیٹ جس دکان میں نصب ہوگی، اس میں ایف بی آر عملہ پوچھ گچھ کے لیے داخل نہیں ہو سکے گا، اور آسان ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ بھی نہیں ہوگا۔

مزیدپڑھیں:کراچی، فلیٹ کا تالا کاٹ کر 3 لاکھ نقدی اور سونا چوری، ملزم کی فوٹیج سامنے آگئی

بلال اظہر نے کہا کہ اسکیم میں شامل دکاندار ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے کے پابند نہیں ہوں گے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کے فوکل پرسنز مقرر کر دیے گئے ہیں اور ایف بی آر حکام ہر ماہ ایک ہفتہ کراچی میں موجود رہیں گے۔