بلوچستان(Balochistan) سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے، کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کو کون سی مراعات دی جائیں گی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔













پیر 31 اگست 2026 

