جڑواں شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد نالہ لئی(Nala Lai) میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچنے پر پری الرٹ جاری کردیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ 15.7 فٹ پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی جہاں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔
بارش کے حوالے سے سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا کی کمائی اور اکاؤنٹ پر جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو مبینہ طورپر قتل کردیا
نیو کٹاریاں میں 13 اور شمس آباد میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گولڑہ، پیرودھائی اور بوکرا میں 5، 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کچہری اور گوالمنڈی میں بھی 4، 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ صبح 5 بجے شروع ہوا اور نالہ لئی کے بیسن میں اوسطاً 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور کٹاریاں کے مقام پر پری الرٹ بدستور برقرار ہے۔













بدھ 2 ستمبر 2026 

