ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

Calender Icon بدھ 2 ستمبر 2026

اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اردن کے ایئر ڈیفنس(airdefence) نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔
اردنی فوج کے مطابق اردن کی فضائی حدود میں 13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے، 10 کو فضا میں تباہ کر دیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اردن میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

مزیدپڑھیں:یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔