جمال شاہ نے ایکس پر کئی ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے فریال کے دعوؤں کی سختی سے تردید کی اور یہ بھی واضح کیا کہ فریال گوہر کے حمل ضائع ہونے کی وجہ تشدد نہیں بلکہ کتے کا کاٹنا تھا۔
سابق اداکار نے ٹوئٹ کی کہ ہماری شادی 1984 میں ہوئی، 1985 میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا، 1986 سے 1988 تک ہم سلیڈ کالج آف آرٹس میں میری تعلیم کے سلسلے میں لندن میں رہے اور 1989 میں ہماری طلاق ہو گئی۔
جمال شاہ کے مطابق گھریلو تشدد کا کوئی معاملہ نہیں تھا اور نہ ہی مزید حمل کا کوئی امکان تھا کیونکہ لندن میں قیام کے دوران ہم نے بچوں کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا، میں نے 2005 میں دوبارہ شادی کی، میری اہلیہ بہت خیال رکھنے والی، قابل اور سمجھدار ہیں اور ہمارے تین خوبصورت بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سادہ زندگی گزارتے ہیں لیکن ہمارا باہمی تعلق پرسکون اور خوشگوار ہے! آپ میرے اہلخانہ سے ملنے اور گھریلو تشدد (اگر کوئی ہو تو) کی تصدیق کرنے کے لیے میرے گھر آسکتے ہیں۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جمال شاہ نے کہامیں نے آج تک کس بھی انٹرویو میں فریال کو بُرا نہیں کہا، ندا میری بیٹیوں کی طرح ہے جب اُس نے مجھے اپنے پروگرام کے لئے فون پر ریکویسٹ کی تو یہ نہیں بتایا تھا کہ فریال بھی ہوں گی ۔













بدھ 2 ستمبر 2026 

