امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے حملوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 43 سینٹ یعنی 0.45 فیصد کمی کے بعد 95.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 24 سینٹ یعنی 0.26 فیصد کم ہوکر 90.77 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مزیدپڑھیں:ڈیرہ بگٹی، بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 1 روپے 11 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

