صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور امن و استحکام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا عزم قابلِ تحسین ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا 15 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں، قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے امن و استحکام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
صدرِ مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پوری قوم متحد ہے۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

