پاکستانی معیشت میں اعتماد کی بحالی، صارفین کا بڑھتا اطمینان اور مثبت معاشی اشاریے ترقی کی نئی امید بن رہے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستانی معیشت میں بہتری، صارف اعتماد اور استحکام کے اقدامات کی واضح توثیق کردی ہے۔
عالمی مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے کے مطابق پاکستان میں صارفین کے مجموعی اعتماد کا انڈیکس 0.4 پوائنٹس اضافے سے 33.6 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان کو درست سمت میں گامزن سمجھنے والوں کی شرح 24 فیصد ہوگئی، جو اگست 2024 میں 11 فیصد تھی۔ معاشی بہتری کی امید رکھنے والے افراد کی شرح بھی 2 سال پہلے 12 فیصد تھی، جو اب تقریباً 23 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے کے مطابق ضروری گھریلو اشیاء کی معمول کی خریداری پر اطمینان 3 فیصد بڑھ کر 10 فیصد ہوگیا۔ گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری کے لیے صارفین کا اعتماد بھی 2 فیصد اضافے سے 7 فیصد ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:میکسیکو، مذہبی تقریب میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 زخمی
سروے کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد 15 فیصد ہے، جو گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر مستحکم رہا۔ پاکستان میں معاشی صورتحال، روزگار اور سرمایہ کاری کے گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس یعنی جی سی سی آئی میں بھی بہتری آئی ہے۔













پیر 7 ستمبر 2026 

