ایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے مزید 5 اسٹیل یونٹس کو بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی۔
ایف بی آر کےنوٹیفکیشن کےمطابق متعلقہ اسٹیل مینوفیکچررز کے تمام بجلی کنکشنز پر 5 روپے فی یونٹ کی نئی شرح لاگو ہوگی،اسٹیل مصنوعات کی تیاری اور اسکریپ کے معیار کی بنیاد پر کمپنیوں کی اہلیت طے کی گئی ہے۔
مزیدی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ
نئی فہرست میں رشید اسٹیل،بتالہ اسٹیل،رائل اسٹیل،پلاٹینم اسٹیل ملز اور کےبی ایس اسٹیل فرنس شامل ہیں,نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،جبکہ ایف بی آر ضرورت کےمطابق اسٹیل یونٹس کی فہرست میں تبدیلی کرسکے گا۔













منگل 8 ستمبر 2026 

