آئی فون 18 سیریز کی متوقع لانچنگ سے قبل مختلف ممالک میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 18 اورنئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی آج متوقع ہے،جس سےقبل مختلف ریٹیلرز نے آئی فون 17 کا اسٹاک ختم کرنے کے لیےڈسکاؤنٹ سیلز شروع کردی ہیں۔
برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی قیمت میں 150 پاؤنڈ تک کمی کردی، جبکہ بنیادی آئی فون 17 کی قیمت بھی 100 پاؤنڈ کم کردی گئی۔
اسی طرح آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں 200 پاؤنڈ تک کمی دیکھی گئی، جبکہ یورپی ممالک میں آئی فون 17 سیریز 100 سے 150 یورو تک سستی کردی گئی۔
رپورٹس کےمطابق آئی فون 18 سیریز کے اعلان کے بعد آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی فروخت بند کیے جانے کا امکان ہے،جس کے باعث موجودہ ڈسکاؤنٹس صارفین کے لیے آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری موقع ثابت ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 ڈالر زیادہ ہوسکتی ہے۔













بدھ 9 ستمبر 2026 

