کراچی: مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود اگست میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو کہ جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد جبکہ اگست 2025 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 6.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں:بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا، 1 ہزار بچے جاں بحق
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔













بدھ 9 ستمبر 2026 

