اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی ایٹ سے اغواء کئے گئے غیرملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا، چار مبینہ اغواء کار بھی پکڑے گئے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے جی ایٹ مرکز سے مسلح افراد ایک غیر ملکی شہری کو زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے۔
اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم نے فوری کارروائی کی اور ماڈل ٹاؤن ہمک سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر بوسکوکا انکشاف
غیرملکی شہری اور چاروں گرفتار ملزمان کو تھانہ کراچی کمپنی منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔













ہفتہ 12 ستمبر 2026 

