پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ (Test Cricket)ٹیم تاریخ کی بدترین رینکنگ پر پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی، جس کے بعد 10 ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 9ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اب تک کی بدترین رینکنگ ہے۔ قومی ٹیم گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کرسکی ہے، جبکہ مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کیا، جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’میرے الفاظ کو نئی زندگی مل گئی‘، ایمی ورک کے گانے پر شہباز گل کا ردعمل
انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو رینکنگ میں ایک درجہ نقصان ہوا اور قومی ٹیم نویں نمبر پر پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن پر آیا ہے۔
قومی ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو شدید دھچکا لگا ہے اور ٹیم کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کے لیے آئندہ سیریز میں کامیابیاں حاصل کرنا ہوں گی۔













اتوار 13 ستمبر 2026 

