حوثیوں کا یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں سعودی فضائی حملوں کا دعویٰ

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب(Saudi Arabia) نے یمن کے تعز اور صعدہ کے علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔
چینل کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے تعز میں ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں یمنی حکومتی فورسز کے خلاف اہم فوجی پیشرفت کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق حوثیوں کے ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ سعودی فضائی حملوں میں شمالی یمن میں حوثیوں کے اہم گڑھ صعدہ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی صوبے کے سرحدی علاقے منبہ میں توپ خانے سے فائرنگ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل اور لبنان کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر مذاکرات آئندہ ماہ اٹلی میں ہوں گے

اس سے قبل حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ گروپ نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اڈے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔