آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین نے ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ویسٹرن آسٹریلیا کے معروف آل راؤنڈر کیمرون گرین(Cameron Green) نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کر لی۔

27 سالہ کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں ہوئی، جہاں کیمرون گرین روایتی سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔

تقریب کے بعد دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا، بعد ازاں دونوں نے ایک ساتھ رقص بھی کیا۔

مزیدپڑھیں:گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی

کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے فروری 2025ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا، گرین نے یالنگپ میں انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے، ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔

کیمرون گرین آسٹریلیا کی جانب سے اب تک 39 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

کیمرون گرین کو رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔