حکومت کا 2 ہزار سی سی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان

Calender Icon منگل 15 ستمبر 2026

وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2000 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا۔

وزارت خزانہ نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کردی، جس کے تحت 2000 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار ہائبرڈ گاڑیاں سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں میں نیویارک سرفہرست، پیرس دوسرے نمبر پر

وزارت خزانہ نے ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سے متعلق نئی ترمیم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔