اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان ٹی ایل پی پر پابندی کا حتمی فیصلہ کرے گی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش پر غور کیا گیا، جس کے بعد کابینہ نے اس کی منظوری دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کو فوری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیاسی استحکام کے لیے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اصلاحات کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔












جمعرات 23 اکتوبر 2025 