پاکستان کے نوجوان کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ صداقت نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف طوفانی اننگز کھیلی اور محض 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 49 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔
مزیدپڑھیں:علی ظفر نے کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والے مردوں کو آئینہ دکھا دیا
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کو جمیکا کنگز مین نے معاذ صداقت کی دھواں دار سنچری کی بدولت صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے 9 وکٹوں سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔
معاذ صداقت نہ صرف سی پی ایل کے کم عمر ترین سنچری میکر بنے بلکہ انہوں نے 44 گیندوں پر سنچری بنا کر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں اپنا نام درج کروا لیا۔













جمعرات 17 ستمبر 2026 

