سویڈن(Sweden) کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد پارلیمنٹ کے سپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
الیکشن اتھارٹی کے مطابق میگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں مرکز سے بائیں جماعتوں کے اتحاد نے 176 نشستیں حاصل کیں جبکہ کرسٹرسن کے مرکز سے دائیں اتحاد کو 173 نشستیں ملیں، اینڈرسن 2021 میں سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک اب نئی سمت اختیار کرے گا، ان کے مطابق گزشتہ چار برس میں حکومت نے امیگریشن اور جرائم کے خلاف سخت پالیسی اپنائی، جس کے باعث بعض افراد خود کو ملک میں خوش آمدید محسوس نہیں کرتے تھے۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونا مزید مہنگا، چاندی اور پلاٹینم کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
نئی حکومت کی تشکیل میں وقت لگنے کا امکان ہے کیونکہ اینڈرسن کے لیے حکومت بنانا آسان نہیں ہوگا، ممکنہ اتحادی سینٹر پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت میں شامل نہیں ہوگی جس میں لیفٹ پارٹی بھی ہو، جبکہ گرین پارٹی مرکز سے بائیں حکومت کا حصہ بن سکتی ہے۔
اگر اینڈرسن حکومت بنانے میں ناکام رہیں تو کرسٹرسن کا دائیں بازو کا اتحاد سینٹر پارٹی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرسکتا ہے، تاہم تجزیہ کار اسے مشکل قرار دے رہے ہیں۔
پارلیمنٹ اگر وزیراعظم کے عہدے کے لئے چار امیدواروں کو مسترد کر دے تو نئے انتخابات کرانا لازمی ہوگا۔













جمعہ 18 ستمبر 2026 

