وفاقی حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا ہے اور رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔ 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو اب ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔
یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل اور چنگچی اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔ اس اسکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔
اب تک اس فیول اسکیم کے تحت 14 لاکھ 93 ہزار 848 شہریوں کو فیول ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں اور 6 لاکھ 55 ہزار 67 شہری فیول حاصل بھی کر چکے ہیں۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی فراڈ سے بچنے کے لیے اپنی ذاتی معلومات ہرگز کسی سے شیئر نہ کریں۔













ہفتہ 19 ستمبر 2026 

