کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

Calender Icon اتوار 20 ستمبر 2026

محکمہ موسمیات نے کراچی(Karachi) میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع، ’حکومت کو لانگ مارچ کی فکر ہے، 25 کروڑ عوام کی اذیت کی نہیں‘،حافظ نعیم الرحمان

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شمال مغرب سے ہوائیں 4کلو میٹرفی گھنٹہ رفتارچل رہی ہیں۔