جارجیا میلونی نےاٹلی کے اسکولوں میںمسلمان طالبات پر نقاب اور برقعے پر پابندی کا اعلان کردیا ۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ اسکول میں طلبہ کو اپنا چہرہ ڈھانپے بغیر جانا ہوگا، جلد نقاب اور برقعے پر پابندی سے متعلق منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
جارجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی میں ہر کلاس میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کی جارہی ہیں، مشکلات کا شکار غیر ملکی طلبہ کے والدین کو اطالوی زبان سیکھنی ہوگی، اٹلی کے اسکولوں میں غیر ملکی طلبہ کا تناسب 11.6 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں:خوردنی تیل کی درآمد کم، مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے منصوبہ تیار
اطالوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی روایت کے نام پر لڑکیوں کو چہرہ چھپانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔













اتوار 20 ستمبر 2026 

