بالی ووڈ اداکار اور بگ باس 20 کے میزبان سلمان خان اپنی عمر، حلیے، بالوں اور وزن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولز پر برہم ہوگئے، شو میں ہی شرٹ اتار کر چیلنج دے دیا۔
سلمان خان نے یہ معاملہ کنٹسٹنٹ اسکاؤٹ سے گفتگو کے دوران اٹھایا جس نے گزشتہ ہفتے اپنی گیمنگ کمیونٹی سے کہا تھا کہ اگر انہیں سلمان کی کوئی بات غلط لگے تو وہ اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسکاؤٹ نے اس موقع پر معذرت بھی کی۔
سلمان خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ دوسروں کو ان کی ظاہری شکل پر تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں۔ انہوں نے اپنے وزن پر ہونے والی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھائی موٹا ہوگیا ہے، کرلو نا ٹرول، یہ لو۔
اس کے بعد سلمان خان نے پہلے اپنی ٹوپی اور جیکٹ اتاری اور پھر شرٹ بھی اتار دی جس کے بعد انہوں نے ٹرولز کو اپنے موجودہ جسمانی حلیے پر مزید تبصرے کرنے کا چیلنج دیا۔ انہوں نےکہا کہ دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی شکل دیکھ لو، اپنا جسم دیکھ لو اور اپنے باپ کی صحت دیکھ لو پھر بات کرنا۔
سلمان خان کے اس ردعمل پر بگ باس کے گھر میں موجود کنٹسٹنٹس نے تالیاں بجا کر ان کی حمایت کی۔
دورانِ شو سلمان خان نے کنٹسٹنٹس کے انتخاب پر بھی طنزیہ تبصرہ کیا اور کہا کہ کبھی کبھی شو کے لیے امیدواروں کے انتخاب میں کمی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے گھر کے ارکان کے قواعد کی خلاف ورزی، بدتمیزی، لڑائی جھگڑوں اور دیگر رویوں پر بھی طنز کیا۔
مزید پڑھیں:ہنگو، 8 دہشتگرد ہلاک، وزیراعظم کا فورسز کو خراجِ تحسین، شہداء کو خراج عقیدت
سلمان خان کی ٹرولنگ کے خلاف گفتگو اور شو میں اپنے حلیے کا دفاع کرنے کے انداز نے ’ویک اینڈ کا وار‘ کی تازہ قسط کو سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنا دیا۔













اتوار 20 ستمبر 2026 

