برطانیہ کا شاہی خاندان ایک نئے تنازع کی زد میں آ گیا جب شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل چارلس اسپینسر کی نئی کتاب Swan Song کے چند اقتباسات منظرِ عام پر آئے ہیں، جن میں شاہ چارلس سوم اور شہزادی ڈیانا کی ازدواجی زندگی اور ان کی وفات کے بعد کے واقعات سے متعلق سنسنی خیز دعوے کیے گئے ہیں
،ڈیانا کے بھائی کی نئی کتاب سے برطانوی شاہی خاندان میں ہلچل،۔ کتاب کی اشاعت سے قبل سامنے آنے والے ان اقتباسات پر بکنگھم پیلس نے غیر معمولی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی غم انسان کے فیصلے اور یادداشت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
پینگوئن رینڈم ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے اقتباسات درست ہیں۔کتاب میں اسپینسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 اگست 1997 کو شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد شاہ چارلس سوم ٹیلیفون پر انتہائی خوش محسوس ہو رہے تھے
مزیدپڑھیں:پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ معاہدے، کونسے 16 ممالک شامل ہیں؟
، جبکہ ایک اور گفتگو میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ لوگ جلد ہی ڈیانا کو بھول جائیں گے۔اسپینسر کے مطابق جنازے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے تابوت کے پیچھے چلنے کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ بحث بھی ہوئی، اور انہوں نے بعد ازاں شہزادہ ہیری کی دیکھ بھال میں کمی پر تشویش ظاہر کی۔
کتاب میں ڈیانا اور چارلس کی شادی کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیانا نے شادی سے قبل منگنی ختم کرنے کی کوشش کی کیونکہ چارلس ان سے محبت نہیں کرتے تھے، مگر ان کے والد نے اجازت نہ دی۔ چارلس نے منگنی کے فوراً بعد ڈیانا کے جسم پر تبصرہ کیا جس سے وہ شدید متاثر ہوئیں، جبکہ کھانے کی ذہنی بیماری بلیمیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔













پیر 21 ستمبر 2026 

