امریکا ایران سفارتی پیشرفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

Calender Icon پیر 21 ستمبر 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر سفارتی پیش رفت کی امید پر عالمی منڈی میں تیل (Crude Oil)کی قیمتیں 1 ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کاروں نے صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالرز کمی کے بعد 101.71 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:سنگیتا کا تیسری شادی سے متعلق انکشاف، شوہر کا نام بھی بتا دیا

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.15 ڈالرز کمی سے 98.15 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی راستہ نکلنے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں شامل خطرے کا کچھ پریمیئم کم ہوا ہے۔