بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع

Calender Icon بدھ 23 ستمبر 2026

عرب میڈیا نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل(Crude Oil) کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، یہ پائپ لائن مملکت کے مشرقی علاقوں میں موجود آئل فیلڈز سے خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک لے کر جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد اس پائپ لائن کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ٹرمینل پر لوڈنگ کا عمل رک گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا

پاکستان نے آبنائے ہرمز کے راستے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ کا استعمال بڑھا دیا تھا۔