نیپرا، کے الیکٹرک ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ، ٹیرف 32 روپے 37 پیسے برقرار

Calender Icon بدھ 23 ستمبر 2026

اسلام آباد: نیشنل الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ کےالیکٹرک کی نظرثانی شدہ ٹیرف کے خلاف اپیل اپیلیٹ ٹربیونل سے مسترد ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھا ہے۔ کےالیکٹرک کا ملٹی ایئرٹیرف مالی سال 24-2023 سے مالی سال 30-2029 تک کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایف پی ایس سی کے شیڈول انٹرویوز ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں، حکام

نیپرا نے پہلے کےالیکٹرک کےلیے اوسط ٹیرف 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ مقرر کیا تھا۔ 39 روپے 97 پیسے کے ابتدائی ٹیرف کے خلاف کےالیکٹرک اور دیگر متعلقہ فریقین نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔