شیاؤمی(xiaom) نے چین میں اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز 18 پرو اور 18 پرو میکس باضابطہ طور پر متعارف کرا دیے ہیں، دونوں فونز جدید اسنیپ ڈریگن پروسیسرز اور متعدد جدید خصوصیات سے لیس ہیں۔
شیاؤمی 18 پرو سیریز کو ایپل کے نئے فلیگ شپ آئی فون 18 پرو اور 18 پرو میکس کے مقابلے میں پیش کیا گیا ہے۔
شیاؤمی 18 پرو سیریز میں ڈوئل 200 میگا پکسل لائیکا کیمروں، بڑی بیٹریوں اور ہارڈویئر پر مبنی پرائیویسی تحفظ سمیت متعدد خصوصیات شامل ہیں۔
شیاؤمی 18 پرو میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جن 6 جبکہ 18 پرو میکس میں زیادہ طاقتور اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ ایکسٹریم جن 6 پروسیسر دیا گیا ہے۔ دونوں چپس 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
بیٹری کے حوالے سے 18 پرو میں 7,000 ایم اے ایچ جبکہ پرو میکس میں 8,500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں فونز 100 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں اور ژیاؤمی کی جن شا جیانگ بیٹری ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔
18 پرو میں 6.4 انچ جبکہ 18 پرو میکس میں 6.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دونوں فونز میں شیاؤمی کی سپر پکسل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جبکہ ڈسپلے کی زیادہ سے زیادہ روشنی 4,000 نٹس تک ہے اور ہارڈویئر سطح پر ذہین پرائیویسی تحفظ بھی موجود ہے۔
کیمروں کی بات کی جائے تو ژیاؤمی 18 پرو میکس میں 200 میگا پکسل لائیکا مین کیمرا، 200 میگا پکسل لائیکا پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا اور 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملے
ٹیلی فوٹو لینس 3.2 گنا آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ میکرو فوٹوگرافی کے لیے یہ 12 سینٹی میٹر تک قریب سے فوکس کرسکتا ہے۔
شیاؤمی 18 پرو اور 18 پرو میکس فی الحال چین میں دستیاب ہیں، جبکہ عالمی سطح پر دونوں فونز کی دستیابی 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔
قیمت کے حوالے سے چین میں ژیاؤمی 18 پرو کی قیمت 5,999 چینی یوآن (895 ڈالر، یعنی تقریباً 2 لاکھ 49 ہزار روپے) جبکہ 18 پرو میکس کی قیمت 6,999 چینی یوآن (تقریباً 1,043 ڈالر، یعنی تقریباً 2 لاکھ 89 ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔
دونوں ماڈلز میں ہائپر او ایس 4 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں دستیابی رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔













جمعرات 24 ستمبر 2026 

